ETV Bharat / sports

WTC Final Berth  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کے فائنل میں

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 12:59 PM IST

Updated : Mar 13, 2023, 1:45 PM IST

بھارتی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہی بھارتی ٹیم نے ورلڈ چمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ چمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ India secure WTC final berth

India secure WTC final berth after New Zealand beat Sri Lanka in thriller
ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی جگہ پکی

دبئی: بھارتی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔ دراصل نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست کا فائدہ بھارتی ٹیم کو ہوا اور بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پیر کے روز میچ کے پانچویں اور آخری دن نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 257 رنز بنانے تھے، جب کہ سری لنکا کو 9 وکٹیں درکار تھیں۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کو 285 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا، لیکن کیوی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اس میچ میں کین ولیمسن نے سنچری اسکور کی اور وہ 121 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیرل مچل نے بھی 81 رنز بنائے۔

اب سری لنکن ٹیم پوائنٹس کے معاملے میں بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔ میچ ہارنے کے بعد سری لنکا کا ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ پوائنٹس 48.48 فیصد ہو گیا ہے اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دیگر 6 ٹیمیں پہلے ہی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ فائنل میچ 7 جون سے انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پہلے سیزن کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سیزن کی بات کریں تو آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ اس کے 68.52 فیصد نمبر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم 60.29 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ اس وقت احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ بھی ڈرا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس رواں برس 2 آئی سی سی ٹرافی جیتنے کا موقع ہے۔ 2013 سے بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے علاوہ اکتوبر-نومبر میں بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جانے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 13, 2023, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.