بھارت-انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، بھارت 270/3

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 8:21 PM IST

Updated : Sep 4, 2021, 10:52 PM IST

بھارت-انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ: روہت شرما کی سنچری، بھارت ٹی بریک تک 199/1

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ دی اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں 1۔1 کی برابری پر ہے۔

بھارتی ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹ کے نقصان پر 270 رنز بنا لیے ہیں اور ٹیم کے پاس کُل 171 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بھارت کے لیے دوسری اننگ میں روہت شرما نے 256 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بنائے جبکہ چیتیشور پجارا نے 127 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں کوہلی 22 جبکہ جڈیجا 9 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے رابنشن نے 2 جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے بغیر نقصان کے 43 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے بولرز پر دباؤ ڈالا اور پہلی وکٹ کے لیے 83 رنز کی شراکت داری کی۔

راہل آہستہ آہستہ نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن اینڈرسن نے وکٹ کے پیچھے کیچ کرا کر راہل کی اننگز خاتم کی۔ راہول نے 101 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

Last Updated :Sep 4, 2021, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.