ETV Bharat / sports

India vs West Indies 1st ODI: سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 6:30 AM IST

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ شکھر دھون کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ India Beat West Indies by Three Runs

سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی
سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

پورٹ آف اسپین: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے میں تین رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 15 رنز بنانے تھے لیکن محمد سراج نے صرف 11 رنز دیے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹ پر 308 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 309 رنز بنانے تھے لیکن وہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 305 رنز ہی بنا سکی۔ India Beat West Indies by Three Runs

کپتان اور اوپنر شکھر دھون (97) صرف تین رن سے اپنی سنچری سے محروم رہ گئے لیکن ان کی شاندار اننگ اور اوپننگ پارٹنرشپ نے بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں سات وکٹ پر 308 رن کے مضبوط اسکور پر پہنچایا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اکشر اور دیپک کے بڑے شاٹس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کسی طرح 300 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کے لیے بھیجے جانے کے بعد کپتان شکھر دھون اور شبمن گل کے درمیان سنچری پارٹنرشپ ہوئی۔ تیز رفتاری سے رن بنا رہے گل رن آؤٹ ہوئے لیکن دھون دوسرے سرے پر ڈٹے رہے۔ شریاس آئیر کے ساتھ مل کر انہوں نے ایک بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ حالانکہ وہ سنچری سے تین رنز کے فاصلے پر آؤٹ ہوئے اور ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک سلسلہ شروع ہوا جہاں ایک کے بعد ایک بلے باز آؤٹ ہوتے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں، خاص طور پر اسپنرز نے بالکل درست لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند کی۔ فیلڈروں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کافی رنز بچائے۔ پچ بلے بازی کے لیے سازگار دکھائی دے رہی تھی لیکن آخری 45 منٹ میں اس کا رویہ بدلاہوانظر آیا۔

شکھر اور شبمن گل نے بھارت کواوپننگ پارٹنرشپ میں 119 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ گل 53 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شکھر نے شریاس ائیر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑے۔ جب شکھر اپنی سنچری سے صرف تین رن دور تھے تو موتی کنہائی کی گیند پر بروکس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ شکھر نے 99 گیندوں پر 97 رن میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

شکھر کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد ائیر کا وکٹ گرا۔ ائیر نے 57 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ سوریہ کمار 13 اور سنجو سیمسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا پانچواں وکٹ 252 کے اسکور پر گرا۔ دیپک ہڈا اور اکشر پٹیل نے چھٹے وکٹ کے لیے 42 رن جوڑ کر بھارت کو 300 کے قریب پہنچایا۔ 48واں اوور شروع ہونے سے قبل 52 گیندوں میں کوئی باونڈری نہیں لگی تھی لیکن 48ویں اوور میں ہڈا اور پٹیل دونوں نے ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: India Home Series before T20 World Cup: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے

49ویں اوور میں الزاری جوزف نے دونوں بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ شاردل ٹھاکر نے آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارت کو 308 رنز تک پہنچا دیا۔ شاردل سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اور گڈاکیش موتی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 305 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ نے 54، شمرہ بروکس نے 46 اور نکولس پورن نے 25 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 15 رنز بنانے تھے لیکن محمد سراج نے صرف 11 رنز دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.