ETV Bharat / sports

IND vs ENG Test Match: دوسرا دن بھی بھارت کے نام، انگلینڈ کے 84 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 6:54 AM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے ہیں، وہیں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔ IND vs ENG 5th Test Day 2

IND vs ENG Test Match
IND vs ENG Test Match

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ اب بھی 332 رن سے پیچھے ہے۔ جونی بیرسٹو 12 رنز اور کپتان بین اسٹوکس زیرو رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجہ نے سنچری بنائی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگ میں اب تک بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی محمد شامی اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوسرے دن بھی بارش کی وجہ سے رکاوٹ بنی۔ کئی اوورز بارش میں بہہ گئے۔ اتوار کو ٹیم انڈیا انگلینڈ کو جلد سے جلد آؤٹ کر کے بڑی برتری حاصل کرنا چاہے گی۔

روٹ نے 67 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔ جس میں چار چوکے شامل ہیں۔ وہ سراج کے گیند پر وکٹ کیپر پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کا پانچواں وکٹ 26ویں اوور میں 83 کے اسکور پر گرا۔ نائٹ واچ مین جیک لیچ کو محمد شامی نے وکٹ کیپر پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ لیچ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ انگلینڈ اب بھی بھارت سے 332 رنز پیچھے ہے۔ جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل رشبھ پنت (146) کی سنچری کے بعد رویندر جڈیجہ (104) نے بھی سنچری اسکور کرکے بھارت کو ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 416/10 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ جڈیجہ اور محمد شامی نے اپنا وقت لیا، دوسرے دن کا آغاز 338/7 سے ہوا، لیکن شامی نے میتھیو پوٹس کے اوور میں دو چوکوں کے ساتھ رفتار حاصل کی۔ اس دوران جڈیجہ نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ اسٹیورٹ براڈ نے شامی کو اپنی 550 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 16 رنز پر پویلین واپس پہنچایا، جبکہ جڈیجہ نے اینڈرسن کے آؤٹ ہونے سے قبل 13 چوکوں کی مدد سے 194 گیندوں کی اپنی اننگز میں 104 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG: پنت اور جڈیجہ کی سنچریوں سے بھارت کا شاندار اسکور

جسپریت بمراہ (31 ناٹ آؤٹ) نے نو وکٹ گرنے کے بعد پہلی بار بھارت کی کپتانی کرتے ہوئے انگلینڈ کو ایک طوفان میں ڈال دیا۔ بمراہ نے براڈ کے ایک اوور میں 35 رن جوڑے جن میں سے 29 بمراہ کے بلے سے آئے، پانچ رن وائیڈ سے اور ایک رن نو بال سے۔ بمراہ ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ براڈ نے ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ Bumrahs All Round Show

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.