ETV Bharat / sports

IND vs ENG 5th Test: جسپریت بمراہ بھارت کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 10:37 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کی سیریز کا آخری میچ یکم جولائی سے ایجبسٹن میں کھیلا جانا ہے۔ یہ ٹیسٹ 2021 میں کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ وہیں روہت شرما انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ جسپریت بمراہ کپتان جبکہ رشبھ پنت ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ IND vs ENG 5th Test

جسپریت بمراہ بھارت کے 36ویں ٹیسٹ کپتان
جسپریت بمراہ بھارت کے 36ویں ٹیسٹ کپتان

بھارتی مرد کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

یہ 28 سالہ بمراہ کے لیے کپتانی کا پہلا موقع ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے کسی بھی سطح پر کپتانی نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ پچھلی صدی میں کپل دیو کے بعد بھارت کی قیادت کرنے والے پہلے تیز گیند باز بن جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ رشبھ پنت ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

بمراہ پٹودی ٹرافی میں 2-1 سے آگے چل رہی بھارتی ٹیم کے دوسرے کپتان ہوں گے۔ پہلے چار ٹیسٹ میچوں میں ورات کوہلی نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ روہت کے ساتھ ساتھ، بمراہ گزشتہ سال بھارتی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ایک مضبوط کڑی تھے۔ بھارت کی جانب سے سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بمراہ ایک سال بعد زیادہ تجربہ کار ہیں اور سری لنکا کے خلاف بھارت کی پچھلی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتان بھی تھے۔ اس وقت بمراہ نے کہا تھا کہ وہ متاثر ہیں اور مستقبل میں بھارت کی قیادت کی ذمہ داری لینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

بدھ کے روز، بھارت کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے بتایا تھا کہ ٹیم روہت پرحتمی فیصلہ کرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ انتظار کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن روہت کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان کے کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ گیاتھا۔ پانچ دنوں تک آئیسولیشن میں رہنے کے بعد بھی بدھ اور جمعرات کو کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی۔ گزشتہ سال شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز درمیان میں اس وقت ملتوی کر دی گئی تھی جب بھارتی کیمپ کورونا کی زد میں آ گیا تھا۔

یہ واضح ہے کہ روہت کی غیر موجودگی میں بھارت کو کئی معنوں میں کھلے گی۔ ان کی قیادت کے علاوہ بھارت اپنے بہترین بلے باز کے بغیر اس میچ میں اترے گا۔ سیریز کے پہلے چار میچوں میں روہت اس وقت انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازتھے۔ اوول ٹیسٹ میں پلیئرآف دی میچ رہے روہت نے 52 سے زیادہ کی اوسط سے 368 رن بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی بنائی۔ کے ایل راہل کے ساتھ مل کر، انہوں نے بھارت کو اچھی شروعات دلائی۔ تیز گیند بازی کے لیے سازگار حالات میں خود کو ڈھالنے کے علاوہ، روہت ہمیشہ بڑے رنز بنانے کے ارادے سے میدان میں اتر رہے تھے۔

بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ: جسپریت بمراہ (کپتان)، شبھمن گل، ورات کوہلی، شریاس ائیر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (نائب کپتان-وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا، مینک اگروال۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG 5th Test: انگلینڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا ٹریننگ سیشن شروع



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.