ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023عالمی کپ میں نیدرلینڈ کی دوسری جیت، بنگلہ دیش کو شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 5:12 PM IST

Updated : Oct 28, 2023, 10:19 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف نیدرلینڈ کی بلے بازی جاری
بنگلہ دیش کے خلاف نیدرلینڈ کی بلے بازی جاری

کرکٹ ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نیدرلینڈ نے یہ میچ 87 رنز سے جیت لیا۔ نیدرلینڈ نے اس ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے چکے ہیں۔

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کے ہیرو فاسٹ بولر پال وین میکرین تھے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ باس ڈی لیڈے نے دو جبکہ آرین دت، کولن ایکرمین اور لوگن وان بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اگر دیکھا جائے تو بنگلہ دیش کا کوئی بھی بلے باز 35 رنز سے آگے نہ پہنچ سکا۔ مہدی حسن معراج نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ مستفیض الرحمان اور محمود اللہ نے 20-20 رنز بنائے۔

رواں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی چھ میچوں میں یہ پانچویں شکست تھی اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکا ہے۔ دوسری جانب ہالینڈ کی چھ میچوں میں یہ دوسری جیت تھی۔ پوائنٹس ٹیبل میں بنگلہ دیش اب نویں نمبر پر ہے جبکہ نیدرلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آئی نیدرلینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے چار رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے مل کر اننگز کو سنبھالا۔ ایکرمین اور بیریسی کے درمیان 59 رنز کی شراکت ہوئی۔ بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے ایک بار پھر شاندار واپسی کی اور مخالف ٹیم کا سکور پانچ وکٹوں پر 107 رنز تک کم کر دیا۔ یہاں سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز اور سائبرینڈ اینجل بریچٹ نے 78 رنز کی شراکت قائم کی اور نیدرلینڈ کو 229 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز (68) کی نصف سنچری کے علاوہ ویسلے بریسی (41) اور سیبرینڈ اینجلبرچٹ (35) کی جدوجہد سے پر اننگز کی مدد سے نیدرلینڈ نے ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 229 رنز بنائے۔

ٹرن اور باؤنس سے بھرپور ایڈن گارڈن پچ پر بنگلہ دیش کے گیند بازوں نے نیدرلینڈز کی سلامی جوڑی کو صرف چار رنز پر پویلین واپس بھیج کر مشکل میں ڈال دیا تھا، لیکن بریسی اور کولن ایکرمین (15) نے 59 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ لیکن 14ویں اوور میں مستفیض الرحمان نے بریسی کو آؤٹ کر دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں ایکرمین تجربہ کار شکیب الحسن کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔


یہ بھی پڑھیں: روہت شرما بطور کپتان بھارت کے لیے ہٹ یا فلاپ؟

بریسی کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے ایڈورڈز نے باس ڈیلیڈے (17) اور سائبرینڈ اینجلبریچٹ (35) کے ساتھ مختصر لیکن اہم شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو تہرے ہندسے تک پہنچایا۔ ایڈورڈز نے کریز پر 122 منٹ گزارے اور اپنی نصف سنچری کے دوران سات چوکے لگائے۔


بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، تسکین احمد، شریف الاسلام اور مہدی حسن نے دو دو وکٹ لیا، جب کہ شکیب کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔

Last Updated :Oct 28, 2023, 10:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.