ETV Bharat / sports

Subhman Gill Down Feverشبھمن کو بخار، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 2:45 PM IST

ہندوستانی اوپنر شبھمن گل بخار میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ان کا 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔

شبھمن کو بخار، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل
شبھمن کو بخار، آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل

کولکاتا: آئی سی سی عالمی کپ 2023 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کے بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بخار کی وجہ سے شبھمن بدھ اور جمعرات کو پریکٹس کے لیے نہیں آئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ توقع کرتی ہے شبھمن کو فلو سے زیادہ کچھ نہ ہو۔

بی سی سی آئی نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی اور معائنہ کر رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

شبھمن 72 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ سے اس سال ون ڈے میں 1230 رن بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ گزشتہ چار ون ڈے میچوں میں انہوں نے دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے جن میں سے دو آسٹریلیا کے خلاف ہی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:India Storm Into Final بھارت نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

اگر اتوار کے میچ کے لیے شبھمن دستیاب نہیں ہیں تو ایسی صورت حال میں ان کی جگہ کپتان روہت شرما کے ساتھ ایشان کشن سلامی بلے بازی کے لئے آسکتے ہیں۔ کشن کے نام بھی گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں میں تین نصف سنچریاں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں پانچویں نمبر پر آتے ہوئے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.