ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کا سہرا کپتان روہت شرما کو جاتا ہے: پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 9:00 PM IST

بھارت سے پاکستان کی شکست کے دو دن بعد پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کو شکست دی اور دو وکٹوں پر 155 رنز بنانے کے بعد 191 رنز پر ہی آل آوٹ ہوجانا مایوس کن ہے۔

کپتان روہت شرما
کپتان روہت شرما

کولکتہ: آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ ہفتہ کو ہونے والا پاک بھارت میچ کچھ خاص نہیں تھا۔ پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی مسلسل جیت کے ریکارڈ کو برقرار رکھا لیکن دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم دلچسپ میچ سے محروم رہا جس کی زیادہ تر شائقین توقع کر رہے تھے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی خراب کارکردگی کے فورا بعد ہی ٹیم کی تنقید شروع ہوگئی۔ سابق پاکستانی کھلاڑیوں وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بڑے کھلاڑیوں نے بڑے میچ میں ٹیم کی باڈی لینگویج پر سخت تنقید کی۔

پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد
پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رہنے والے پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد نے بھی بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو ٹھہرایا، لیکن انھوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ کپتان روہت شرما کو دینا نہیں بھولے۔ مشتاق محمد نے ای ٹی وی بھارت کے سنجیب گوہا کو واٹس ایپ ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کو شکست دی۔اس کا کریڈٹ کپتان روہت شرما کو جانا چاہیے، جنہوں نے کپتانی اننگز کھیلی۔

79 سال کے مشتاق محمد کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔ عمر سے متعلقہ بیماریوں کے باعث انہیں گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن اب وہ یقینی طور پر بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ اس حالت میں بھی انہوں نے ٹی وی پر بھارت پاکستان کا پورا میچ دیکھا اور انھیں بلا شبہ اپنے ہم وطنوں سے بہتر کارکردگی کی توقع تھی۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ کہنا افسوسناک ہے کہ پاکستان نے اپنی شکست خود بنائی۔ دو وکٹوں پر 155 رنز بنانے کے بعد انہوں نے کچھ غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر خود کو مایوس کیا۔ اس طرح وہ 191 رنز کے مایوس کن اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد
پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد

یہ بھی پڑھیں:

بلے بازی کے علاوہ مشتاق محمد نے اس دن پاکستان کی بولنگ اور باڈی لینگویج پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیندبازی بھی نارمل لگ رہی تھی۔ باڈی لینگویج بھی کمزور تھا۔ مجموعی طور پر یہ انتہائی مایوس کن کارکردگی تھی۔ تاہم سابق کپتان کے پاس پاکستانیوں کے لیے ہمدردی اور مشورے کے کچھ الفاظ بھی تھے۔ بابر اعظم اینڈ کمپنی کو مشورہ دیتے ہوئے مشتاق نے کہا کہ ویسے بھی پاکستان کے لیے اتنی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اپنے اور اعتماد ہونا چاہیے اور باقی چھ میچز زیادہ اعتماد اور خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی ٹیم اب 20 اکتوبر بروز جمعہ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کرو یا مرو کے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔جبکہ روایتی حریف انڈیا کا اگلا میچ پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.