ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ میں بھارت کی لگاتار نویں جیت، نیدرلینڈ کو 160 رنوں سے شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 2:56 PM IST

Updated : Nov 12, 2023, 9:53 PM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے تھے لیکن نیدرلینڈ کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 250 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کے ساتھ بھارت نے ورلڈ کپ میں لگاتار نویں جیت درج کرلی ہے۔ ICC World Cup 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: بھارت اور نیدرلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 45 واں میچ آج بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کے ساتھ بھارت نے ورلڈ کپ میں لگاتار نویں جیت درج کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ، سراج، کلدیپ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹ لیے جبکہ روہت اور کوہلی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل شریس ایئر کے ناٹ آوٹ 128 رن اور کے ایل راہل کے 102 رن کی سنچری، کپتان روہت شرما کے 51 رن، شبھمن گل کے 61 رن اور وراٹ کوہلی کی 51 رن کی نصف سنچریوں کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رن کا بڑا ہدف دیا ہے۔ ورلڈ کپ میں شریس اور راہل کی یہ پہلی سنچری تھی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سریش ایئر کو بہترین بلے بازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ میچ ورلڈ کپ 2023 کا آخری لیگ میچ تھا۔ اس میچ میں روہت شرما کی ٹیم سیمی فائنل سے قبل اپنی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے کھیل رہا تھا، جب کہ نیدرلینڈ کی ٹیم جیت کے ساتھ ورلڈ کپ 2023 کو الوداع کہنا چاہتا تھا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نہیں ہے۔ ہم یہاں بیٹنگ کریں یا بالنگ زیادہ فرق نہیں پکڑتا۔ آج کے میچ میں ہمارے پاس سیمی فائنل کی تیاری کا اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ آج ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیدر لینڈز کے کپتان اسٹاک ایڈورڈز نے کہا کہ آج ہم سب سے زیادہ کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس ورلڈ کپ میں کچھ میچ جیت کر اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہمارے لیے اچھا تجربہ رہا ہے۔ ہماری ٹیم میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت نے لیگ مرحلے کے تمام نو میچ جیت کر 18 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم 9 میچوں میں صرف 2 جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع اور محمد سراج۔

نیدرلینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ویسلے بریسی، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، سائبرانڈ اینجلبریچ، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین۔

Last Updated : Nov 12, 2023, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.