ETV Bharat / sports

ICC T20 World Cup 2022 سمیع اور شریس ایر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر اظہرالدین حیران

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 1:14 PM IST

Updated : Sep 13, 2022, 2:14 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم محمد سمیع اور شریس ایر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ICC T20 World Cup 2022: Mohammad Azharuddin Surprised Over India Squad Selection

ICC T20 World Cup 2022: Mohammad Azharuddin Surprised Over India Squad Selection
سمیع اور شریس ایر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر اظہرالدین حیران

T20 ورلڈ کپ 2022: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ICC T20 World Cup 2022 کے لیے بھارت نے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد سمیع اور شریس ایر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دنون کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ سابق کپتان نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ 'محمد سمیع اور شریس ایر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیرت ہوئی۔ سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'میرے خیال میں دیپک ہڈا کی جگہ شریس ایر اور ہرشل پٹیل کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں ہونا چاہیے'۔ ICC T20 World Cup 2022, Mohammad Azharuddin Surprised Over India Squad Selection

اس سلسلے میں سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین کرشنماچاری نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کرشنماچاری نے اپنی رائے میں کہا کہ ہرشل پٹیل کے بجائے محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔'

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہاکہ اگر میں ٹیم کا سلیکٹر ہوتا تو سمیع کو ٹیم میں ضرور رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جس قسم کی بالنگ کی ضروت ہے وہ سمیع کے اندر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمیع میں تیز رفتار اور باؤنس کرنے کی صلاحیت ہے، وہ سوئنگ کر سکتے ہیں اور شروعات میں وکٹیں لے سکتے ہیں۔ میں ہرشل پٹیل کے بجائے سمیع کو اس ٹیم میں رکھتا۔'

بتادیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم میں جسپریت بمراہ اور بولر ہرشل پٹیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اویش خان اور روی بشنوئی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ سنجو سیمسن جیسے کھلاڑی کو بھی سلیکٹرز نے ٹیم میں جگہ نہیں دی ہے۔ سیمسن کی ٹیم میں عدم موجودگی پر شائقین برہم ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اس بار آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم کی حالت خراب تھی۔ 2021 میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی طرف سے منتخب ٹیم کو اس کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر سمیع اور ایر کے علاوہ سیمسن کی ٹیم میں غیر موجودگی سے شائقین بھی حیران ہیں۔

مزید پڑھیں:

T20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ:

1. روہت شرما (کپتان) 2. کے ایل راہل (نائب کپتان) 3. وراٹ کوہلی 4. سوریہ کمار یادو 5. دیپک ہُڈا 6. رشبھ پنت 7. دنیش کارتک 8. ہاردک پانڈیا 9. آر اشون 10. یُزویندر چہل 11. اکشر پٹیل 12. جسپریت بمراہ 13. بھونیشور کمار 14. ہرشل پٹیل 15. ارشدیپ سنگھ۔

Last Updated :Sep 13, 2022, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.