ETV Bharat / sports

Hasan Ali on Comeback National Team گھریلوکرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں واپسی کروں گا، حسن علی

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 11:21 AM IST

گھریلوکرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں واپسی کروں گا، حسن علی
گھریلوکرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں واپسی کروں گا، حسن علی

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں نام نہ ہونے کے بعد تیز گیندباز حسن علی نے کہا کہ وہ گھریلو کرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائیں گے۔ Hasan Ali on Comeback National Team

اسلام آباد: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد تیزگیندباز حسن علی نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھی گھریلو کرکٹ میں سخت محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائیں گے۔ حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا میں کہا کہ حسن علی کی ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے اور انہیں ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت اور سخت محنت کرنے کے لئے کہا۔ Hasan Ali working hard to make comeback

  • Congratulations to all my teams mates who got selected for the England Test series. InshAllah I will work hard in the ongoing domestic season and earn my place back in the National Team 🇵🇰❤️#PakistanZindabad pic.twitter.com/q7KaISCwle

    — Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) November 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ Pakistan drop Hasan Ali for England Tests

یہ بھی پڑھیں: Pakistan announces squad Against England انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز بھی شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور امام الحق شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.