Shoaib Akhtar پاکستان پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر نہ ہوجائے: شعیب اختر

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 5:13 PM IST

I Hope Pakistan Don't Crash Out In The First Round Of The T20 World Cup : Shoaib Akhtar

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہہ رہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی یہ ٹیم پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتی ہے۔ I Fear Pakistan might go out of world cup in first round

لاہور: پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پیر کو اپنے خدشات کو دہرایا کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ ہو سکتا ہے۔ اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہہ رہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ پاکستان کی یہ ٹیم پہلے راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتی ہے۔ I fear Pakistan might go out of world cup in first round

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مڈل آرڈر اچھا نہیں ہے، اگر ٹیم کے اوپنرز پرفارم نہیں کرتے تو مڈل آرڈر دباؤ میں آجاتا ہے۔ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو یہ ٹورنامنٹ میں جانے کا طریقہ نہیں ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "میں نے ثقلین مشتاق اور دیگر کو نشانہ بنایا تھا اور کہاتھا کہ مڈل آرڈر ٹھیک کرو، وہ کسی وجہ سے نہیں سن رہے، پاکستان کی خراب کارکردگی دیکھنا بہت مایوس کن ہے۔"

انہوں نے کہا کہ یہاں سے حالات سنگین نظر آرہے ہیں اور انتظامیہ کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان ہر میچ نہیں جیت سکتے۔ حارث رؤف نے اچھی کارکردگی دکھائی اور دیگر بولرز کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اختر نے مسکرا کر کہاکہ "امید ہے کہ وہ ایک یا دو چیزیں سیکھیں گے۔ میری ویڈیو دیکھیں اور بہتری لائیں گے"۔

اختر کا یہ بیان اتوار کو انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 67 رنز کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بابر کی ٹیم 142 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے ساتھ 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلینڈ نے سات میچوں کی سیریز چار-تین سے جیت لی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.