ETV Bharat / sports

ہرمن پریت کور یک روزہ ٹیم کی کپتان مقرر

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 12:33 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے خواتین ٹیم کا اعلان کیا۔ جس میں ہرمن پریت کور کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ بھارت کو دمبولا اور کینڈی میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلنے ہیں۔ Indian Women Cricket Team

ہرمن پریت کور
ہرمن پریت کور

ہندوستان کی لیجنڈری بلے باز اور کپتان متھالی راج کے ریٹائرمنٹ کے بعد ہرمن پریت کور کو بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جب کہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سری لنکا دورے کے لیے جارحانہ سلامی بلے باز شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ اور ایس میگھنا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سمرن بہادر، میگھنا سنگھ اور رادھا یادو بھی ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23، 25 اور 27 جون کو دمبولا میں جبکہ تین یک روزہ میچز یکم جولائی، 4 اور 7 جولائی کو کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔ Harmanpreet Kaur Replaces Mithali Raj as ODI Captain

بھارتی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ایس میگھنا، دیپتی شرما، پونم یادو، راجیشوری گائیکواڑ، سمرن بہادر، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، رینوکا سنگھ، جمیما راڈریگس اور رادھا یادو

بھارتی خواتین ون ڈے ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، سمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ایس میگھنا، دیپتی شرما، پونم یادو، راجیشوری گائیکواڑ، سمرن بہادر، رِچا گھوش (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، رینوکا سنگھ، تانیہ بھاٹیہ (وکٹ کیپر) اور ہرلین دیول۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.