ETV Bharat / sports

Jasprit Bumrah ورلڈ کپ کا حصہ نہ ہونے سے دکھی ہوں: بمراہ

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 4:21 PM IST

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ جسپریت بمراہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں نہیں کھیل سکیں گے، جسے بھارتی کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔ Jasprit Bumrah is gutted that he will have to miss the T20 World Cup

Gutted that I won't be part of T20 World Cup: Bumrah
مجھے یقین ہے کہ میں ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا: بمراہ

نئی دہلی: جسپریت بمراہ کے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہونے کے بی سی سی آئی کے باضابطہ اعلان کے ایک دن بعد، اسٹار تیز گیند باز نے سوشل میڈیا پر کہاکہ وہ اس واقعے سے 'مایوس' ہیں۔ 28 سالہ نوجوان کرکٹر نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’’مجھے دکھ ہے کہ میں اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن میں اپنے چاہنے والوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں، دیکھ بھال اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جیسے ہی وہ صحت یاب ہوں گے وہ آسٹریلیا میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ Jasprit Bumrah is gutted that he will have to miss the T20 World Cup

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ بھارتی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ بمراہ مسلسل کمر کی چوٹ سے لڑ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ سے بمراہ کا باہر ہونا بھارتی ٹیم کے لیے دھچکا سمجھا جارہا ہے۔ بمراہ کی غیر موجودگی یقینی طور پر آسٹریلیا میں بھارت کے امکانات کو متاثر کرے گی کیونکہ ڈیتھ اوورز کی گیند بازی اس وقت ٹیم کے لیے سب سے بڑی پریشانی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تفصیلی جانچ اور ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ بمراہ پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کے لیے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) گئے تھے۔ شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی جلد ہی ورلڈ کپ کے لیے بمراہ کے متبادل کا اعلان کرے گا۔

فاسٹ بولر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں زیر علاج ہیں اور بی سی سی آئی کو ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار تھا، لیکن یہ یقینی تھا کہ وہ اگلے کئی ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.