ETV Bharat / sports

India vs West Indies بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 9:35 AM IST

Updated : Jul 12, 2023, 10:22 AM IST

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ میچ ڈومینیکا کے ونڈسار پارک میں کھیلا جائے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ India vs West Indies Test Series

ڈومینیکا: بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے کرے گی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ وہاں اسے دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ بھارتی ٹیم پہلے ٹیسٹ سیریز سے آغاز کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈومینیکا کے ونڈسار پارک میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم تقریباً ایک ماہ بعد میدان میں اترنے والی ہے۔ اس سے قبل ٹیم کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ تبدیلی کا آغاز کرتے ہوئے نوجوان یشسوی جیسوال پر توجہ مرکوز کرے گی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شکست کے زخم ابھی تازہ ہیں اور وہ بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر عالمی کرکٹ میں اپنا وجود برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ چیتشور پجارا کو باہر کیے جانے کے بعد بھارتی ٹاپ آرڈر میں ایک جگہ خالی ہوگئی ہے۔ توقع ہے کہ جیسوال اس کمی کو پورا کریں گے اور یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کی شاندار فارم کو جاری رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

وہیں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ طویل عرصے سے زخمی ہیں جبکہ محمد شامی کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ جبکہ 36 سالہ امیش یادو کو ہیمسٹرنگ انجری کے بعد واپسی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں 29 سالہ محمد سراج فاسٹ اٹیک کی قیادت کریں گے، جن کے ساتھ شاردول ٹھاکر ہوں گے جنہیں نو ٹیسٹ کا تجربہ ہے۔ ایسی صورت حال میں ذمہ داری ایک بار پھر روی چندرن اشون (474 ​​وکٹ) اور رویندر جڈیجہ (268) کی اسپن جوڑی پر ہوگی۔ ان چاروں کا انتخاب یقینی ہے وہیں مکیش کمار، جے دیو انادکٹ اور نودیپ سینی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Ajinkya Rahane پوری آزادی کے ساتھ کھیلیں جیسوال: رہانے

واضح رہے کہ بھارت 13 سال بعد ڈومینیکا میں ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ آخری بار اس گراؤنڈ پر میچ 2011 میں ہوا تھا جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ ٹیم انڈیا اب تک یہاں صرف ایک میچ کھیل پائی ہے۔ یہ اس کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔ بھارت نے 2002 کے بعد سے ویسٹ انڈیز میں ایک بھی ٹیسٹ نہیں ہارا ہے۔ وہ اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے اترے گا۔ ٹیم انڈیا کو آخری شکست 2002 میں ویسٹ انڈیز میں ملی تھی۔ تب سے ٹیم انڈیا نے چھ ٹیسٹ جیتے ہیں اور سات ڈرا ہوئے ہیں۔

Last Updated :Jul 12, 2023, 10:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.