ETV Bharat / sports

Asia Cup 2023 ایشیا کپ ہائبرڈ موڈ میں ہونے کا امکان، ذرائع

author img

By

Published : May 3, 2023, 8:54 PM IST

Updated : May 3, 2023, 9:13 PM IST

ایشیا کپ کے مقام کو لے کر بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان تنازع جاری ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ منعقد ہونے کا امکان ہے۔ ای ٹی وی بھارت کےلیے سنجیب گوہا کی رپورٹ۔ Asia Cup 2023

EXCLUSIVE: Asia Cup may be held in 'hybrid' mode
ایشیا کپ نیوٹرل مقام پرمنعقد ہونےکا امکان، ذرائع

کولکاتا: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مختلف وجوہات کی بناء پر پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر بضد ہے۔ ستمبر میں پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ تاحال تعطل کا شکار ہے۔ بھارت کی جانب سے انکار کے بعد روایتی حریف پاکستان نے بھی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ ٹیم کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جائے گی۔ جس پر پاکستان نے انتہائی جارحانہ انداز میں جواب دیا اور بھارت میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ (50 اوور فارمیٹ) سے باہر نکلنے کی دھمکی دی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جس کی سربراہی بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کر رہے ہیں نے ابھی تک پاکستان کی طرف سے اس خطرے کا جواب نہیں دیا ہے۔ بی سی سی آئی اس معاملے میں لاپرواہ نظر آتی ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم تعطل کی صورت میں چند آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے اور ان میں سے ایک مستقبل قریب میں حقیقت کا روپ اختیار کر لے گا۔ سب سے پہلے ایشیا کپ کی منسوخی جسے آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کا ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ وہ آخری آپشن ہے۔ اس فیصلے سے بورڈ کو بھاری مالی نقصان اٹھان پڑ سکتا ہے۔ نیز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ حالت انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

دوسرا ایشیا کپ 'ہائبرڈ' موڈ میں کروانا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان اپنے میچ گھر پر کھیلے گا، جب کہ بھارت نیوٹرل مقام پر کھیلے گا۔ یہ غالباً متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی میں ہوگا، جہاں آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو شرط پر بتایاکہ 'نیوٹرل مقام' اب تک کا سب سے زیادہ ممکنہ آپشن ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں فریق بالآخر اس پر راضی ہو جائیں گے۔ تاہم ہائبرڈ ماڈل میں ایک خرابی ہے جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ٹورنامنٹ کے کسی بھی مرحلے میں بھارت کا پاکستان سے مقابلہ ہوتا ہے تو میچ کہاں کھیلا جائے گا؟

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کشمکش جاری رکھنے اور ایشیا کپ ونڈو کے دوران پاکستان کو چھوڑ کر ایک علیحدہ 5 ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے خیال کو فی الحال مسترد کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 3, 2023, 9:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.