ETV Bharat / sports

روہت کی شاندار سنچری، بھارت کا مضبوط اسکور

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:02 PM IST

Rohit's ton on Chepauk
Rohit's ton on Chepauk

سلامی بلے باز روہت شرما کی 161 رنوں کی بہترین اننگ اور اجنکیا رہانے (67 رنز) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 162 رن کی اہم پارٹنرشپ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رن بنالئے ہیں۔

روہت شرما نے اپنی سنچری سے کپتان وراٹ کوہلی کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرت ہوئے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔ روہت نے 231 گیندوں میں 161 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ انہوں نے18 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ روہت کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اور کریئر کی ساتویں سنچری تھی۔

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن انگلش گیند بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے بھارت کو ابتدائی جھٹکوں سے دوچار کر دیا۔

گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے نوجوان بلے باز شبھمن گِل اس میچ میں ناکام ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں اولی اسٹون نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد بھروسے مند بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ روہت اور پجارا نے دوسرے وکٹ کے لیے 85 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو جیک لیچ نے پجارا کو آؤٹ کر کے توڑا۔ پجارا نے 58 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔

پجارا کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے لیکن معین علی نے انہیں صفر پر آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی اور بھارت ک اسکور 86 رنوں پر 3 وکٹ ہوگیا۔

اس کے بعد روہت شرما نے اجنکیا رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 310 گیندوں میں 162 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔

روہت شرما نے 161 رنز کی شاندار اننگ کھیلی
روہت شرما نے 161 رنز کی شاندار اننگ کھیلی

روہت شرما ٹیسٹ اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں جیک لیچ کی گیند پر باؤنڈری پر معین علی کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 231 گیندوں میں 16 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اجنکیا رہانے نے اپنے خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ رہانے نے 149 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت کا اسکور 6 وکٹ پر 300 رنز ہے اور رشبھ پنت 33 رنز اور اکشر پٹیل 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی اسٹون اور کپتان جو روٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.