ETV Bharat / sports

اشون کی آل راؤنڈر کارکردگی، بھارت جیت کی جانب گامزن

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 9:25 PM IST

India vs England test series
India vs England test series

سرکردہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے دوسری اننگ میں اشون کی سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 286 رن بنا کر انگلینڈ کے سامنے 482 رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری مہمان ٹیم نے دن کے اختتام تک 53 رنوں پر 3 وکٹیں گنوادی ہیں اور ابھی بھی انہیں جیت کے لیے 429 رنز درکار ہیں۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 329 رن بنائے تھے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم محض 134 رن پر آوٹ ہوگئی تھی اور پہلی اننگ کی بنیاد پر بھارت کو 195 رنوں کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعد بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن ایک وکٹ پر 54 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی اننگز 286 رن پر جاکر ختم ہوئی۔

دوسری اننگ میں بھارت کی جانب سے روی اشون سب سے کامیاب بلے باز رہے اور اپنے کریئر کی 5 ویں سنچری مکمل کی۔ اشون نے 148 گیندوں میں 106 رنز بنائے جس مین 14 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

اشون نے 148 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے
اشون نے 148 گیندوں میں 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز بنائے

اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 62 رنوں کی اننگ کھیلی اور اشون کے ساتھ مل کر 7 ویں وکٹ کے لیے 96 رنوں کی کار آمد پارٹنرشپ کی۔

بھارت کی جانب سے 482 رنز کے مشکل ہدف کے سامنے انگلینڈ کی اننگ کا خراب رہا اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے ڈومینک سبلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ سبلی نے 25 گیندوں میں 3 رن بنائے۔ انگلینڈ کا پہلا وکٹ 17 رنز پر گرا۔ اس کے بعد روری برنس اور ڈینیل لارنس نے دوسرے وکٹ کے لیے 32 رنز کی شراکت کی۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ انگلینڈ بقیہ دن کے کھیل کو محفوظ نکال لے گا تبھی اشون نے برنس کو وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کروا کر انگلینڈ کو زبردست جھٹکا دیا۔ برنس نے 42 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

انگلینڈ کا دوسرا وکٹ 49 کے اسکور پر گرا۔ لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ کو نائٹ واچ مین کے طور پر بھیجا گیا لیکن اکشر پٹیل نے جیک لیچ کو روہت شرما کے ہاتھوں آوٹ کرادیا۔

انگلینڈ کا تیسرا وکٹ 50 کے اسکور پر گرا۔ جیک لیچ کا وکٹ گرنے کے بعد کپتان جو روٹ کو میدان میں اترنا پڑا۔ لارنس اور روٹ نے فیلڈرز سے گھرے ہونے کے باوجود پٹیل اور اشون کی خطرناک گیندوں کا سامنا کیا اور باقی کھیل میں ٹیم کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک لارنس 38 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز اور کپتان جو روٹ 8 گیندوں میں 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے دو اور اشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.