ind vs eng 1st test match: بارش کے سبب دوسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 12:00 AM IST

ind vs eng 1st test match

بھارت کے سلامی بلے باز لوکیش راہل کی ناٹ آوٹ 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت بھارت نے دوسرے روز چار وکٹ پر 125 رن بنالئے ہیں اور وہ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 183 کے اسکور سے 58 رن پیچھے ہے۔

خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے چار وکٹ پر 125 رن بنالیے ہیں اور وہ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 183 کے اسکور سے 58 رن پیچھے ہے۔ کے ایل راہل 57 اور رشبھ پنت 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بھارت نے کل کے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ روہت شرما اور لوکیش راہل سنبھل کر کھیلتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 97 رن تک لے گئے۔ بھارت نے لنچ سے پہلے روہت کا وکٹ گنوایا۔ روہت نے 107 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 36 رن بنائے۔ اولی روبنس نے روہت کو سیم کرین کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs ENG 1st Test: انگلینڈ کی پہلی اننگز 183 رنز پر سمٹی، بھارت کا محتاط آغاز

بھارت کے اسکور میں سات رن کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ تجربہ کار تیزگیندباز جیمس اینڈرسن نے چتیشور پجارا کو وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بھارت کو دوسرا وکٹ 104 کے اسکور پر گرا۔ پجارا 16 گیندوں میں چار رن ہی بناسکے۔ اسی اسکور پر کپتان وراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی اگلی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد 112 کے اسکو پر رہانے رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے انڈرسن نے دو اور رابنسن نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.