ETV Bharat / sports

معین علی آئی پی ایل کے بعد برمنگھم لیگ میں کھیلیں گے

author img

By

Published : May 29, 2021, 1:31 PM IST

معین علی آئی پی ایل IPL کے اس سیزن میں چنئی سپر کنگز chennai super kings کی طرف سے کھیلے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ حال ہی میں بھارت سے وطن واپس لوٹے ہیں اور انہیں انگلینڈ کی ٹیم مینیجمنٹ سے ڈبلیو بی ڈی کے لئے کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

moeen ali
معین علی

آئی پی ایل 2021 کے سیزن ملتوی ہونے کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی england cricketer moeen ali سنیچر کے روز سے شروع ہونے والی برمنگھم لیگ میں ویسٹ بروم ویچ ڈارٹماؤتھ (ڈبلیو بی ڈی) کے لئے کھیلیں گے۔

معین کے بھائی عمر اور چچازاد بھائی کبیر اور دوسرا بھائی اسماعیل محمد بھی اسی ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔ معین کے بڑے بھائی قادر کلب کے باقاعدہ کپتان تھے، لیکن فی الحال وہ وورچیسٹ شائر کی فرسٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔ قادر کی غیر موجودگی میں کبیر ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:

سینئر کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں: آرتھر

آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد وطن واپس لوٹے انگلینڈ کے مختلف کھلاڑی 3 جون سے کاؤنٹی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آنے والے دنوں میں ان کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ لے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.