ETV Bharat / sports

کے کے آر کے خلاف شکست کے باوجود کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں: دہلی کیپیٹل کوچ

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 9:18 AM IST

دہلی کیپیٹل کوچ
دہلی کیپیٹل کوچ

آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ پروین امرے نے کہا "اویش خان (3/13) نے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔جبکہ اکسر پٹیل نے بھی اچھی گیند بازی کی یہ میچ کا مثبت پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کھلاڑی دباؤ میں رہ کر بہترین مظاہرہ کر ہے ہیں

دہلی کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ پروین امرے نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ ٹیم کی کوششیں کسی بھی چیز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ منگل کو کولکتہ کے خلاف میچ میں دہلی کو تین وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امرے نے کہا "ہم جانتے ہیں کہ آئی پی ایل کے دوران نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور ہمیں ایسے میچز بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاہم کوچنگ گروپ ٹیم کی اس کوشش سے خوش ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود رشبھ پنت آخری اوور تک بہترین مظاہرہ کیا ۔جس کے سبب ہم نے شاندار مقابلہ کیا۔اور قابل لحاظ سکور تک پہنچنے میں ہماری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ کے کے آر آسانی سے ہدف کا تعاقب نہیں کر سکتا۔

امرے نے کہا کہ کے کے آر کے خلاف شکست ٹیم کو آئندہ میچوں میں مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دے گی۔

مزید پڑھیں:

آئی پی ایل 2021: کرشنپّا گوتم سب سے مہنگے ان کیپڈ کھلاڑی

انہوں نے کہا کہ "جب آپ شکست سے دوچار ہوتے ہیں تو آپ آنے والے میچز کے لیے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ تمام میچز اہم ہیں اور ہم ہر میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.