ETV Bharat / sports

Cricket World Cup 2023 روایتی حریف پاکستان سے مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 8:18 PM IST

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ کے لیے بھارتی ٹیم احمد آباد پہنچ گئی ہے۔ بھارت کا اگلا میچ روایتی حریف پاکستان سے 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ زبردست احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہفتہ کو دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔

Indian team arrives in Ahmedabad for marquee clash against Pakistan
روایتی حریف پاکستان سے مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

روایتی حریف پاکستان سے مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

احمد آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان روہت شرما کی قیادت میں 14 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے لیے احمدآباد پہنچ چکی ہے۔ ورلڈ کپ میں بھارت کا اگلا میچ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 1,32,000 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ پاکستانی ٹیم بھی بابر اعظم کی قیادت میں بدھ کو شہر احمدآباد پہنچی چکی ہے۔ بھارت اور پاکستان اب تک جاری ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

بھارت نے 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کو اور 11 اکتوبر کو نئی دہلی میں افغانستان کو شکست دی تھی۔ جبکہ پاکستان نے 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈ کو اور 10 اکتوبر کو سریلنکا کو شکست دی تھی۔ بھارت ٹیم شہر کے آئی ٹی سی نرمدا ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم حیات ہوٹل میں مقیم ہیں۔ اس ہائی وولٹیج میچ کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اس میچ کے تعلق سے کرکٹ شائقین میں جوش اس قدر ہے کہ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فراخت ہوگئے۔

یک روزہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان میچ کی بات کریں تو ابھی تک پاکستان نے ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوئی بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ پاکستان کے خلاف 50 اوور کے ورلڈ کپ میچوں میں بھارت کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔ بھارت نے یک روزہ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان کے خلاف کل سات میچز کھیلے ہیں اور بھارت نے ساتوں میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.