ETV Bharat / sports

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 8:23 AM IST

بھارت کے آف اسپنر روی چندرن اشوِن، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے مہینے کے لئے مرد اور خواتین پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ خواتین میں انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ، نیوزی لینڈ کی بروک ہالیڈے اور انگلینڈ کی نٹالی اسکائیور کو اس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ جب کہ مردوں میں بھارتی آف اسپنر روی چندرن اشوِن، انگلینڈ کپتان جو روٹ اور ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

واضح رہے کہ 34 سالہ اشون نے انگلینڈ کے خلاف جاری چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اشون نے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 106 رنز بنائے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر میں 400 وکٹیں لینے کا کارنامہ حاصل کیا۔ اشون نے تین ٹیسٹ میں 176 رنز بنائے ہیں اور 24 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

جب کہ روٹ نے سری لنکا اور بھارت کے خلاف لگاتار تین سنچریاں بنائیں، جن میں دو ڈبل سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف نہ صرف بلے کے ساتھ بلکہ گیند سے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روٹ نے تین میچوں میں 333 رنز بنائے اور چھ وکٹیں لیں۔ روٹ نے پہلے ٹیسٹ میں 218 رنز بنائے تھے، جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم نے بھارت کو شکست دی۔

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ ونر 210 رن بنائے تھے اور پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بیومونٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تینوں میچوں میں نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس سیریز میں 231 رنز بنائے تھے۔

اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
اشوِن، روٹ اور میئرز آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

ہالیڈے نے بھی انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں 110 رنز بنائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسکائیور نے سیریز میں 96 رنز بنائے اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز میں اسکائیور سب سے زیادہ وکٹ لینے والی کھلاڑی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.