ETV Bharat / sports

کرکٹرروہت شرما نے تشکرکا اظہار کیا

author img

By

Published : May 31, 2020, 11:33 PM IST

کرکٹرروہت شرما نے تشکرکا اظہار کیا
کرکٹرروہت شرما نے تشکرکا اظہار کیا

بھارت کے محدود اوورز کے نائب کپتان اور سرکردہ بلے باز روہت شرما نے ملک کے سب سے باوقار کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے ان کا نام بھیجنے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)، ٹیم کے ساتھیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارت کے محدود اوورز کے نائب کپتان اور سرکردہ بلے باز روہت شرما نے ملک کے سب سے باوقار کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے ان کا نام بھیجنے پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)، ٹیم کے ساتھیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بی سی سی آئی نے سنیچر کو روہت کا نام کھیل رتن اور تیز گیند باز ایشانت شرما، اوپنر شکھر دھون اور خاتون آل راؤنڈر دپتی شرما کا نام ارجن ایوارڈ کے لئے مرکزی وزارت کھیل کو بھیجا تھا۔

روہت نے کہا کہ میں خود کو بڑا فخر محسوس کر رہا ہوں کہ میرا نام ملک کے اعلی ترین کھیل اعزاز کے لئے بھیجا گیا ہے۔میں اس کے لئے بی سی سی آئی، ٹیم ساتھیوں اور اسپورٹ عملے کے ساتھ اپنے مداحوں اور اپنے خاندان کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔

روہت چھوٹے فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور موجودہ وقت میں ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔وہ 2019 میں آئی سی سی کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر رہے۔

انہوں نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پانچ سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔وہ ٹی -20 کرکٹ میں چار سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ٹیسٹ اوپنر کے طور پر پہلی بار اترتے ہوئے انہوں نے دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.