ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کی نگاہیں سرفہرست مقام پر

author img

By

Published : Aug 13, 2019, 8:05 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:52 PM IST

سری لنکا کے خلاف 14 اگست سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اگر نیوزی لینڈ ٹیم 0-2 سے جیت جاتی ہے تو وہ ٹیسٹ درجہ بندی میں بھارت کو ہراکر کر پہلے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

نیوزی لینڈ کی نگاہیں سرفہرست مقام پر

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف دل سوز شکست کے ٹھیک ایک ماہ بعد 14 اگست سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے پاس ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر قابض ہونے کا سنہری موقع ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں فی الحال بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کیوی ٹیم 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے اور اگر نیوزی لینڈ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز پر 0-2 سے قبضہ کرتی ہے تو وہ بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام پر پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ دو برسوں پر محیط آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ شروع ہونے کی وجہ سے درجہ بندی کافی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے اختتام پر سرفہرست دو ٹیموں کے مابین ہی فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.