ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ پاکستان سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ہوگی: وقار یونس

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:02 PM IST

Former Pakistan captain and fast bowler Waqar Younis
پاکستان کے سابق کپتان اور تیز گیند باز وقار یونس

پاکستان کے سابق کپتان اور تیز گیند باز وقار یونس کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہئے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ثابت ہوگی۔

بھارت بمقابلہ پاکستان نے آخری مرتبہ سنہ 2012-2013 میں دو طرفہ سریز کھیلی تھی جس کے بعد کچھ سیاسی کشیدگی کے سبب بھارت اور پاکستان کے کھیل رشتے صرف آئی سی سی اور كونٹی نینٹل ٹورنامنٹ تک سمٹ کر رہ گئے ہیں۔

India vs Pakistan series will be the most hit series in the world says Waqar Younis
بھارت بمقابلہ پاکستان سیریز دنیا کی سب سے ہٹ سیریز ہوگی: وقار یونس

وقار یونس نے گلوفینس کی سیریز کیو-20 میں کرکٹ شائقین کے سوالات پر کہاکہ اگر آپ دونوں ملکوں میں جا کر کسی بھی کرکٹ پرستار سے پوچھیں گے کہ بھارت اور پاکستان کو آپس میں کھیلنا چاہیے تو تقریبا 95 فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونا چاہئے۔ اس کا نام چاہے 'عمران-کپل' سریز بنا لیں یا 'انڈی پینڈنس سریز'، یا پھر کچھ بھی نام دیا جائے، وہ دنیا کہ سب سے ہٹ کرکٹ سریز ہوگی۔

سابق پاکستانی کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ ایسے میچ باقاعدہ طور پر ہونے چاہئے تاکہ کرکٹ شائقین اس سے محروم نہ رہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں بھارت اور پاکستان کو دو طرفہ سریز کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میچ کا مقام کیا ہوگا پھر بھی یقینا شائقین یہ میچ اپنے اپنے ملک میں دیکھا جانا زیادہ پسند کریں گے۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ آنے والے چند سالوں میں ہبھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سریز ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.