ETV Bharat / sports

ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 7:59 PM IST

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ٹسٹ رینکنگ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی بادشاہت برقرارہے جبکہ آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز مارنس لابوشین نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار
ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بدھ کے روز جاری آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن پر برقرار ہیں، لیکن ٹیسٹ ماہر بلے باز چتیشور پجارا اور نائب کپتان اجنکیا رہانے کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار
ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار

ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز مارنس لابوشین نے بڑی چھلانگ لگائی اور دنیا کے تیسرے نمبر کے بلے باز بن گئے ہیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی بھی ہے۔ لابوشین آسٹریلیا کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ۔صفر کی ٹسٹ سیریز جیت میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز رہے تھے۔

ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار
ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار

لابوشین کے 827 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ نمبر ایک بھارتی کپتان وراٹ سے ابھی 101 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں جو سب سے زیادہ 928 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر برقرار ہیں۔وہیں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ ہیں جن کے 911 پوائنٹس ہیں۔ا سمتھ اور وراٹ کے درمیان 17 پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔

ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار
ٹسٹ رینکنگ میں وراٹ کی بادشاہت برقرار

چوٹی کے پانچ بلے بازوں میں اگرچہ آسٹریلیائی بلے بازوں کا دبدبہ ہے اور پانچویں نمبر پر ڈیوڈ وارنر (793) ہیں جنہیں دو مقام کا فائدہ ہوا ہے۔

چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (814) ہیں، انہیں لابشین کی موجودہ کارکردگی کی وجہ سے ایک نمبرکا نقصان ہوا ہے۔

وہیں بھارت کے ٹیسٹ ماہر بلے باز پجارا کو بھی ایک نمبرکا نقصان ہوا ہے اور وہ كھسك كر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے 791 پوائنٹس ہیں جبکہ ٹیسٹ نائب کپتان رہانے (759) کو دو مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.