ETV Bharat / sports

آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 10:57 PM IST

آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت
آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت

رشید خان کی عمدہ بالنگ کی بدولت افغانستان نے آئر لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 11 رنوں سے شکست دے کر ٹی ۔20 سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

افغانستان نے آئرلینڈ کو بارش سے متاثرہ پہلے ٹی - 20 میچ میں جمعہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت
آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت

افغانستان نے گریٹر نوئیڈا کو اپنا گھریلو میدان بنا رکھا ہے اور یہ مقابلہ گریٹر نوئیڈا اسپورٹس كمپلیكس میں کھیلا گیا۔ میچ ٹھیک چل رہا تھا لیکن افغانستان کی اننگز کے 15 اوور کے بعد بارش سے اس میں رکاوٹ پڑی اور اس کے بعد کھیل ممکن نہیں ہو سکا ۔

آئرلینڈ نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 172 رن بنائے تھے جبکہ افغانستان نے 15 اوور میں پانچ وکٹ پر 133 بنائے۔اس وقت افغانستان کی ٹیم ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت پار اسکور سے آگے تھی اور اس نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت
آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت

افغانستان کے بلے بازوں نے پہلے چار اوورز میں 50 رنز بنا لئے تھے۔افغانستان کا پہلا وکٹ پانچویں اوور میں 54 کے اسکور پر گرا۔ حضرت اللہ ززئی نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رن، رحمان اللہ گرباز نے 13 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن، سمیع اللہ شنواری نے 29 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز اور نجیب اللہ زدران نے 21 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت
آئرلینڈ پر افغانستان کی 11 رنوں سے جیت

اس سے پہلے آئر لینڈ کی اننگز میں پال اسٹرلنگ نے 41 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 60 رن، کیون اوبرائن نے 17 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 35 رن، کپتان اینڈریو بالبرنی نے 29 اور ہیری ٹیكٹر نے 17 گیندوں میں ناٹ آوٹ 29 رن بنائے۔

افغانستان کی جانب سے لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔سیریز کے اگلے دو میچ آٹھ اور دس مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.