ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 10:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:11 AM IST

گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کے بعد محمودالحسن جوئے کی شاندار سنچری کی بدولت بنگالہ دیش انڈر۔19 نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر انڈر۔19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

نیوزی لینڈ کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنوں کے جواب میں بنگلہ دیش نے 44.1اوورز میں 35 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے انڈر۔19 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہانہ داخلہ لے لیا۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

بنگلہ دیش کی جانب سے محمودالحسن جوئے 127 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ توحید ہردئے(40رن)اور شہادت حسین(40رن)کے ساتھ نمایاں اسکورر ہے۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

بنگلہ دیش نے 44.1 اوورز میں 35 گیندیں باقی رہتے ہوئے بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 215 رن بنا کرمیچ جیتنے کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کلارک،ہن کوک اور اشوک اورتشکوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سنوویس پارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی شروعات مایوس کن رہی اور وقفہ وقفہ سے وکٹ گنواتی رہی۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

ویلرگرینل 75 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے۔ اس کے علاوہ لیڈسٹون(44رن) اور لیلمین24 رن بنا کر میفید اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام کو تین جبکہ شمیم حسین اور حسن مراد کو دو دووکٹ ملے۔

بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں
بنگلہ دیش انڈر۔19 ورلڈکپ کے فائنل میں

آئندہ فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر۔19 ورلڈ کپ کے فائنل میں خطابی معرکہ ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.