ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 6:47 PM IST

آسٹریلیا نے جنوبی افرہقہ کو ڈک وارتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنوں سے شکست دے کر آ ئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہو گئی ہے ۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل

جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 134 رن بنا ئے۔

پہلی اننگز ختم ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی۔ بارش کے بعد امپائروں نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

بارش سے متاثرہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے 13 اوورز میں 98 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی خاتون ٹیم 92 رن ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل

جنوبی افریقہ کی جانب سے وولوارڈٹ 27 گیندوں پر تین چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 41 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

اس کے علاوہ لواس (21 رن)،ان وین نیکورک(12ن) اور لی (10 رن)ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل

جنوبی افریقی خاتون ںطر ثانی ہدف کے تعاقب میں 13 اورز میں محض 92 رن ہی بنا سکی اور اسے پانچ رنوں سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اشکوٹ کودوجبکہ جوناسین،مولینکس اورکیمنس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل مئں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دوعت دی۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل

ایلیسا ہیلی اور مونی نے جارحانہ انداز میں اننگز کی شروعات کرتے ہوئے 34 رنوں کی شراکت داری کی۔

ہیلی 18 رن بنا کر کھاکا کی گیند پر کیچ آ ؤٹ ہوئی۔ مونی 28 رن بنا کر ڈرکلارک کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

کپتان میھگن لاننگ نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 49 گیندوں ہر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ رہیں۔

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل

اس کے علاوہ ہینس 17 رنوں کی اننگز کھیل کرآ ؤٹ ہوئی۔ کیری سات رن، جوناسین ایک رن بنا سکیں۔

آسٹریلیا کی ٹٰیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رن بنائی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کلارک کوتین،کھاکا اور ملابا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل بھارت نے بارش کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف جمعرات کو سیمی فائنل میچ منسوخ ہو جانے سے پہلی بار آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.