ETV Bharat / sports

عزیز اللہ فاضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 1:40 PM IST

عزیز اللہ فاضلی گزشتہ 20 سالوں سے افغانستان کرکٹ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Azizullah Fazli re-elected President of Afghanistan Cricket Board
عزیز اللہ فاضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

عزیز اللہ فاضلی کو دوبارہ افغانستان کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2019 ورلڈ کپ میں افغانستان کے ایک بھی میچ نہ جیتنے کے بعد فاضلی کی جگہ فرحان یوسف زئی کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ فاضلی گزشتہ 20 سالوں سے افغانستان کرکٹ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

افغانستان کو یکم سے پانچ ستمبر تک سری لنکا میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے خلاف اس سیریز کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

دراصل افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازیں بند ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 10 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ایسے میں سیریز کے ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ بھہ پڑھیں: کابل سے جانے والے امریکی طیارے سے گر کر افغان فٹبالر ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ اگر کسی وجہ سے افغانستان۔ پاکستان سیریز آگے نہیں بڑھتی ہے تو کابل میں منعقد ہونے والے افغانستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلے شاپیزہ کرکٹ لیگ کی تاریخیں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.