ETV Bharat / sports

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 7:02 PM IST

Australia West Indies Ist Test Match آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز دونوں ممالک کے درمیان بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا

ایڈیلیڈ:ایڈیلیڈ کے وول میں بدھ سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم آسٹریلیا کو ڈیوڈ وارنر کی خدمات حاصل نہیں ہوگی ۔ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔دوسری طرف کو آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سات نئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کیمرون گرین کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرتے نظر آئیں گے۔ جبکہ گرین اپنے پسندیدہ نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے کہا کہ تین نئے کھلاڑی کیویم ہوج، جسٹن گریوز اور شامر جوزف ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کریں گے۔ان کی ٹیم نوجوان کھلاڑئوں پر مشتمل ہے۔اس کے باوجود ہم میزبان ٹیم کو سخت چیلنج پیش کرنے کی کوشش کریں گے-

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی مضبوطی کیلئے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے اعلان کردہ ٹیمیں درج ذیل ہیں:

آسٹریلیا: عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ۔

ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھویٹ (کپتان)، ٹینگرین چندرپال، کرک میک کینزی، ایلک ایتھنیز، کیوم ہوج، جسٹن گریویز، جوشوا دا سلوا (وکٹ کیپر)، گڈاکیش موتی، الزاری جوزف، شمر جوزف، کیمار روچ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.