ETV Bharat / sports

India Defeats South Korea ہندوستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 8:30 PM IST

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو ایشیائی کھیل 2023 میں مردوں کے ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دے دی۔

ہندوستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا
ہندوستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا

ہانگزو:ہندوستان نے آج بھی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے کوارٹر میں جارحانہ انداز میں 3-0 گول کئے۔ مضبوط دفاع کے ساتھ ہندوستان نے کوریا کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ کھیل شروع ہونے کے پانچ منٹ بعد ہاردک سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد مندیپ سنگھ نے 11ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ پہلے کوارٹر کے آخری لمحات میں للت اپادھیائے نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔

دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کو گول کرنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔ ہندوستان کی جانب سے چوتھا گول امت روہداس نے پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا۔ کوریا نے اس کوارٹر میں دو گول کئے۔ دونوں گول منجے جنگ نے کیے، جس میں پہلا گول پنالٹی کارنر سے ہوا۔ ہندوستان نے پہلے ہاف کے اختتام تک میچ میں 4-2 کی برتری برقرار رکھی۔

ہندوستان کی جانب سے ہاردک سنگھ (5ویں منٹ)، مندیپ سنگھ (11ویں منٹ)، للت اپادھیائے (15ویں منٹ)، امت روہتاس (24ویں منٹ) اور ابھیشیک (54ویں منٹ) نے گول کئے۔

کوریا کی جانب سے منجے جنگ نے 17ویں، 20ویں اور 42ویں منٹ میں گول کئے۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں جنوبی کوریا نے ہندوستان پر دباؤ بنانے کی کوشش کی۔ ہندوستانی ٹیم نے مضبوط دفاع کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کئے۔ لیکن ہندوستان نے اس کوارٹر میں ایک بھی گول نہیں کیا۔ کوریا نے 42ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا اور منجے نے کوریا کے لیے تیسرا گول کر کے اسکور 4-3 کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games 2023 بھارتی باکسر پروین ہڈا نے کانسہ کا تمغہ جیتا

کھیل میں جنوبی کوریا نے چوتھے کوارٹر میں حملے جاری رکھے۔ وہیں، ہندوستان نے گول کرنے کی مسلسل کوشش کی اور 54ویں منٹ میں ابھیشیک نے ہندوستان کے لیے گول کرکے اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جیت حاصل کی۔ہندوستان اب جمعہ کو چین یا جاپان کے خلاف مردوں کی ہاکی کا فائنل کھیلے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.