ETV Bharat / sports

Arshdeep Singh Trolling ارشدیپ شنگھ کی حمایت میں اترے مایہ ناز کرکٹر

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 3:07 PM IST

ایشیا کپ T20 ٹورنامنٹ کے سپر فور میچ میں پاکستان کے ہاتھوں پانچ وکٹوں کی شکست کے بعد چند بھارتی شائقین سوشل میڈیا پر ارشدیپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں خالصتانی قرار دینے لگے۔ وہیں مایاناز کھلاڑی ویراٹ کوہلی، ارشدیپ کے حمایت میں نظر آئے۔ Arshdeep Singh trolling

Anyone can make mistakes under pressure: Virat backs Arshdeep Singh after loss to Pakistan
ارشدیپ شنگھ کی حمایت میں اترے مایہ ناز کرکٹر

دبئی: ایشیا کپ 2022 میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم انڈیا کو سپر فور کے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک وقت میں بھارت کی جیت یقینی مانی جارہی تھی، لیکن پاکستانی بلے بازروں نے شاندار بیٹنگ کی۔ وہیں بھارتی گیند بازوں نے آخر میں واپسی ضرور کی، لیکن پھر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑا کر پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کر دی۔ Arshdeep Singh trolling

میچ کے بعد سابق کپتان ویراٹ کوہلی نوجوان فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں نظر آئے، جنہوں نے 18ویں اوور میں آصف علی کا اہم کیچ ڈراپ کیا تھا۔ نوجوان کھلاڑی کی اس غلطی پر بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ایسی غلطی دباؤ میں ہوتی ہے۔ Anyone can make mistakes under pressure

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں ویراٹ کوہلی نے کہا کہ 'یہ دباؤ میں کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ بڑا میچ ہے، حالات بھی سخت تھے۔ مجھے یاد ہے جب میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا تو میں ایک خراب شاٹ میں آؤٹ ہو گیا۔ دباؤ میں آکر کوئی بھی غلطی کر سکتا ہے۔ برا لگنا فطری بات ہے۔ ٹیم کا ماحول اس وقت بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ 18ویں اوور کی تیسری گیند پر ارشدیپ سنگھ سے پاکستانی بلے بازر آصف علی کا آسان کیچ ڈراپ ہوگیا تھا۔ اس وقت آصف کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی بلے باز نے 8 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 16 رنز کی اننگز کھیلی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ اگر ارشدیپ اس وقت آصف کو کیچ کر لیتے تو شاید میچ کا نتیجہ بھارت کے حق میں ہوتا۔

ایک عرصہ تک کرکٹ کے میدان سے دور رہے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ایشیا کپ 2022 میں فارم کے ساتھ واپسی کی ہے۔ انہوں نے موجودہ T20 ایشیا کپ کے ہر میچ میں 30 سے ​​زائد رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3 میں سے 2 میچوں میں نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

پاکستان کے خلاف 60 رنز بنانے کے بعد کوہلی نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں کہا، 'میں نے 14 برس تک کرکٹ کھیلی ہے۔ یہ اتفاق سے نہیں ہوتا۔ میں رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ میرا کام اپنے کھیل پر کام کرنا، ٹیم کے لیے اپنے کھیل کو بہتر بنانا ہے، جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.