ETV Bharat / sports

IPL 2022: مارک ووڈ کی جگہ اینڈریو ٹائی لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 7:42 AM IST

لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے لیے مارک ووڈ کی جگہ آسٹریلیا کے تیز گیندباز اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ Andrew Tye joins Lucknow Super Giants

مارک ووڈ کی جگہ اینڈریو ٹائی لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل
مارک ووڈ کی جگہ اینڈریو ٹائی لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل

لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیے زخمی انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ کی جگہ اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ووڈ کو اس ماہ کے شروع میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران کہنی کی چوٹ لگ گئی تھی۔ مارک ووڈ کو لکھنؤ نے اس سیزن کے لیے 7.50 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ Andrew Tye replaces mark wood at Lucknow Super Giants

انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر مارک ووڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں کہنی میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ صحت یاب نہیں ہوسکے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کو امید تھی کہ وہ اس سیزن سے پہلے صحت یاب ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ ایسے میں ٹیم نے اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اینڈریو اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ وہ پنجاب کنگز، راجستھان رائلز اور گجرات لائنز ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ Mark Wood Out Of IPL 2022

یہ بھی پڑھیں: Mark Wood Out Of IPL 2022: زخمی مارک ووڈ آئی پی ایل 2022 سے باہر ہو گئے

آپ کو بتا دیں اینڈریو نے آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سات ون ڈے میچوں میں انہوں نے 12 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ ٹائی نے آئی پی ایل کے 27 میچوں میں 40 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس سیزن سے پہلے راجستھان رائلز کے لیے کھیلے تھے۔ انہوں نے کئی مواقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.