ETV Bharat / sports

Afghanistan vs Ireland افغانستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دی

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 10:17 AM IST

افغانستان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد تیسے میچ میں آئرلینڈ کو 22 سے شکست دے دی۔ Afghanistan Beat Ireland

افغانستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دی
افغانستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دی

بیلفاسٹ: رحمان اللہ گرباز (53) اور نجیب اللہ زدران (42) کی اننگز کی بدولت افغانستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے جمعہ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں آئرلینڈ کو 167 رنز تک محدود کردیا۔ Afghanistan Beat Ireland by 22 Runs

افغانستان پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد بیک فٹ پر تھا لیکن اوپنرز نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 39 رنز بنائے، گرباز نے نصف سنچری میں 53 رنز بنائے۔ اس کے بعد ابراہیم زدران اور نجیب اللہ نے دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ٹیم کو 189 رنز تک پہنچا دیا۔ ابراہیم نے 22 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ نجیب اللہ نے 18 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: AFG vs ZIM ODI Series: افغانستان نے زمبابوے کو کیا 0۔3 سے کلین سویپ

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے جلد ہی اوپنرز پال اسٹرلنگ (0)، اینڈریو بالبرنی (1) اور ہیری ٹییکٹر (3) کی وکٹیں گنوا دیں۔ لورکن ٹکر (31) نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن افغان گیند بازوں نے معمول کے مطابق آؤٹ کیں۔ 85 رنز پر سات آئرش بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد جارج ڈوکریل اور فیون ہینڈ نے اننگز کو سنبھالا اور 74 رنز کی شراکت داری کی۔ ڈوکریل نے 37 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ ہینڈ نے 18 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے لیکن یہ ان کی جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔ 22 رنز کی جیت کے ساتھ افغانستان نے پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھا، حالانکہ وہ ابھی تک 2-1 سے پیچھے ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ 15 اگست بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.