ETV Bharat / sports

آج ہی کے دن بھارتی کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 1:04 AM IST

1983 ODI world cup
1983 ODI world cup

25 جون 1983، یہ وہ تاریخ ہے جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے یک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ مں تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنوں سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جب بھارت عالمی چیمپیئن بنا، ویڈیو

یہ دن بھارت میں کرکٹ کے لیے انتہائی اہم ہے جب کپل دیو کی قیادت میں نیشنل کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر اُس وقت کی سب سے مضبوط کرکٹ ٹیم ویسٹ اندیز کو دھول چٹا کر یک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

سنہ 1983 میں ہونے والا ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا ورلڈ کپ تھا جو انگلینڈ میں ہوا تھا۔

اس سے قبل پہلا اور دوسرا عالمی کپ بھی انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا اور حسب سابق ویسٹ انڈیز نے ہی فائنل میں داخلہ حاصل کیا جبکہ اس بار اس کے مقابل کوئی اور نہیں بلکہ بھارت جیسی کمزور ٹیم تھی اور ویسٹ انڈیز کی جیت یقینی سمجھی جارہی تھی، لیکن بھارت نے شاندرا کارکردگی پیش کرتے ہوئے چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں شرکت سے پہلے کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ بھارت جیسی کمزور ٹیم اس عالمی کپ پر قبضہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھارت کا سفر

سابق سلامی بلے باز اور ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن کرشنما چاری سریکانت نے ایک بار کہا تھا کہ کھلاڑیوں نے یہ بات کبھی نہیں سوچی تھی کہ جب واپس وطن لوٹیں گے تو ان کے ساتھ عالمی چیمپیئن کا خطاب اور ٹرافی ہوگی۔

ایک کمزور ٹیم سے عالمی چیمپیئن بننے تک کا سفر بتاتے ہوئے سریکانت نے بتایا تھا کہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا لمحہ اور ہاتھوں میں ٹرافی ایک خواب سا لگ رہا تھا۔ یہ ہماری زندگی کا یادگار لمحہ تھا اور بھارت کے لیے تاریخی فتح تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.