ETV Bharat / sports

انڈونیشیا اوپن: پی وی سندھو فائنل میں

author img

By

Published : Jul 20, 2019, 7:45 PM IST

پی وی سندھو فائنل میں

بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

پانچویں سیڈ یافتہ بھارتی کھلاڑی نے رواں برس کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہ پہنچ پانے کا تعطل توڑتے ہوئے دوسری سیڈ چین کی چین یو فیئی کو 19-21، 10-21 سے شکست دے کر انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ریو اولمپک میں سلور تنغہ فاتح سندھو کو چینی کھلاڑی کے خلاف پہلے گیم میں کافی مشقت کرنی پڑی، چینی کھلاڑی فیئی نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن سندھو نے گیم میں سدھار پیدا کرتے ہوئے 10-10 کی برابری لیکن ان کا یہ سدھار تھوڑی ہی دیر میں پھر لڑکھڑا گیا اور وہ 18-15 سے پچھڑ گئیں لیکن آخری لمحات میں پھر سے واپسی کی اور گیم اپنے نام کر لیا۔

دوسرے گیم میں بھی فیئی نے شاندار شروعات کی اور 1-4 کی برتری بنائی لیکن سندھو نے جلد ہی اپنی کارکردگی کو مضبوط کیا اور مسلسل دوسرا گیم بھی اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں سندھو کا مقابلہ چوتھی سیڈ یافتہ جاپانی کھلاڑی اکالے یاماگوچی سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی چینی تائپے کی تائی جو ینگ کو شکست دی تھی۔

بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو کا رواں برس یہ پہلا فائنل ہے، انہوں نے گزشتہ برس کے آخر میں ورلڈ ٹور فائنل میں خطاب جیتا تھا، اس کے تقریباً آٹھ ماہ بعد ان کا یہ پہلا فائنل ہے۔

عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کی بھارتی کھلاڑی نے تیسرے نمبر کی چینی کھلاڑی سے یہ مقابلہ 46 منٹ میں جیت لیا۔

Intro:Body:

news id


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.