پاتال لوک تنازع: ویویک اگنی ہوتری کی وراٹ اور انوشکا پر تنقید

author img

By

Published : May 26, 2020, 4:58 PM IST

پاتال لوک تنازعہ
پاتال لوک تنازعہ ()

فلمساز ویویک اگنیہوتری نے انوشکا شرما کی 'پاتال لوک' سیریز کے حالیہ تنازعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے شوہر ویراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ پوچھا کہ اگر ان کو ولن کے درمیان کھڑا کردیا جائے تو یہ کیسا ہوگا؟

اداکارہ انوشکا شرما کی پہلی ڈیجیٹل سیریز 'پاتال لوک'ریلیز کے بعد سے ہی تنازعہ کا شکار رہی ہے، سب سے پہلے اس سیریز پر نسلی استحصال کرنے، ہندؤ برادری کو بدنام اور اب بی جے پی کے ایک رہنماء کی شبیہہ کو بگڑانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

پاتال لوک تنازعہ
پاتال لوک تنازعہ

گزشتہ روز بی جے پی کے رکن اسمبلی نندکیشور گجر نے پولیس میں تحریر دی ہے کہ انوشکا شرما کے خلاف راسوکا کے تحت سیریز میں ان کی تصویر کا غلط استعمال کرنے پر کارروائی کی جانی چاہئے۔

اس معاملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دو فریق نظر آرہے ہیں ۔ اب اس پر تبصرہ کرتے ہوئے فلمساز ویویک اگنیہوتری نے بھی انوشکا شرما پر برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے شوہر اور کرکٹ اسٹار ویراٹ کوہلی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پروڈیوسر نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ کئی لوگوں کو یہ بڑی خبر نہیں لگے گی۔بالی ووڈ میں کئی لوگ اس پر زور سے ہنسیں گے اور کہیں گے اس میں بڑی بات کیا ہے۔ٹھیک ہے ان لوگوں سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا اگر کوئی فلم بنائے اور اس میں انوشکا یا وراٹ کی تصویر ولن کے بیچ میں لگا دیں تو کیسا رہے گا۔

واضح رہے کہ اترپردیش کی لونی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کیشور گجر نے پاتال لوک ویب سیریز میں بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ہندؤ مذہب کی ذاتیوں کی غلط تصویر پیش کرنے کو غداری قرار دیتے ہوئے لونی کوتوالی میں سیریز کی پروڈیوسر انوشکا شرما پر راسوکا کے تحت مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے۔

رکن اسمبلی نے تحریر میں لکھا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور ایمزان پرائم پر نشر ہونے والی سیریز پاتال لوک کی پروڈیوسر انوشکا شرما نے سیریز میں بال کرشن واجپئی نام کے ملزم سے تعلق رکھنے والے لیڈر کے ساتھ ایک سڑک کے افتتاح کے دوران میری تصویر اور دیگر بی جے پی رکن اسمبلی کو دیکھایا گیا ہے۔میں فی الحال بی جے پی کا ایم ایل اے ہوں اور میری اجازت کے بغیر میری تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.