ETV Bharat / sitara

سلمان خان نے کاشتکاری شروع کردی کیا؟

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 10:52 AM IST

سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں سلمان خان ٹریکٹر سے اپنے کھیتوں میں ہل چلاتے نظر آرہے ہیں۔

سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل
سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں اپنا وقت پنویل میں واقع فارم ہاؤس میں گزار رہے ہیں۔ جہاں سے وہ اکثر فوٹو اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ایک بار پھر سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ٹریکٹر کے ذریعہ کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کھیت میں کام کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کرچکے ہیں۔ سلمان کی اس ویڈیو کو تیز بارش کے درمیان شوٹ کیا گیا ہے۔

سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل
سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بارش کے دوران کس طرح کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف ہیں۔ سلمان کو کھیتی کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح کافی متاثر ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو پر نہ صرف سلمان کو زبردست ردعمل مل رہا ہے، بلکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل
سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل

سلمان خان نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں 'کاشتکاری' لکھا ہے۔ ان کے مداح اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور وہ اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہیں کیچڑ میں لت پت دیکھا گیا تھا۔ جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا، 'تمام کسانوں کا احترام کریں۔'

سلمان خان بنے کسان، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: ' میں بہت شکرگزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے کو مل گئے'

ان کے آنے والی فلموں کی بات کریں تو سلمان خان جلد ہی فلم 'رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' میں نظر آئیں گے۔ فلم عید پر ریلیز ہونے والی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.