ETV Bharat / sitara

Oscar 2022: آسکر2022 میں لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش نہیں کرنے پر مداحوں میں ناراضگی

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 5:20 PM IST

لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش نہیں کرنے پر مداحوں میں ناراضگی
لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش نہیں کرنے پر مداحوں میں ناراضگی

ہندی سنیما کے دو مشہور چہرے لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کے 'ان میموریم' سیگمنٹ میں شامل نہیں کیے جانے کی وجہ سے مداحوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Oscar 2022

سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر اور بھارتی سنیما کے تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کو 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کے 'اِن میموریم' سیگمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آسکر منتظمین کی جانب سے بھارت کے ان مشہور شخصیات کو نظرانداز کیے جانے پر بھارتی شائقین میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ Lata Mangeshkar and Dilip Kumar۔ آسکر 2022 کی تقریب میں بھارتی سنیما کے دو بڑے چہروں کو نظراندا کیا جانا لوگوں کے لیے حیرت کی بات ہے، خاص طور پر جب اس مہینے کے شروع میں برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایوارڈز (BAFTA) کی جانب سے منگیشکر اور کمار کو اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔ Oscar Doesn't Pay Tribute to Lata Mangeshkar and Dilip Kumar

واضح رہے کہ سال 2021 میں آسکر نے اداکار عرفان خان اور آسکر ایوارڈ یافتہ فیشن ڈیزائنر بھانو اتھیا کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ جبکہ بالی ووڈ کے ستارے رشی کپور اور سوشانت سنگھ راجپوت کا ذکر اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) کی آفیشل ویب سائٹ پرکیا گیا تھا۔ بھارت کے دو لیجنڈز کو نظرانداز کیے جانے کے بعد بھارتی شائیقن نے ٹوئٹر پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ایک صارف نے دا اکیڈمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ' شرم کی بات ہے کہ ہر دور کے سب سے عظیم ہستیوں لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو خراج عقیدت نہیں پیش کیا گیا۔"انہیں ان میموریم سیکشن میں لتا منگیشکر اور دلیپ کمار کو جگہ دیا جانا چاہیے تھا۔ وہ سینما لینجڈز ہیں! آسکر" ۔

اکیڈمی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی 2022 کی فہرست میں جہاں منگیشکر کے نام کو شامل کیا گیا ہے، وہیں دلیپ کمار کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ براہ راست ٹیلی کاسٹ کے دوران آسکرز نے سڈنی پوئٹیئر، بیٹی وائٹ، کارمین سیلیناس، اولیویا ڈیوکاکس، ولیم ہرٹ، نیڈ بیٹی، پیٹر بوگڈانووچ، کلیرنس ولیمز III، مائیکل کے ولیمز، جین پال بیلمونڈو، سیلی کیلرمین، یوویٹ مائیکس جیسے اداکاروں کو اعزاز سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.