ETV Bharat / sitara

Oscar 2022 Winners: آسکر 2022 کے فاتحین کا اعلان، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 11:44 AM IST

Updated : Mar 28, 2022, 1:55 PM IST

ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا
ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا

امریکہ کے لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد آسکر 2022 کے فاتحین کا اعلان گزشتہ رات کردیا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کون سے اداکار اور کون سی فلم نے دنیا کا سب سے مقبول ترین ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پاکستانی نژاد رض احمد اس برس آسکر جیتنے والے واحد مسلمان آرٹسٹ ہیں۔ Oscar 2022 Winners

94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 27 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ بھارت میں یہ تقریب 28 مارچ کی صبح 5 بجے سے نشر ہوئی۔ اس سال آسکر تقریب کو ورچوئل موڈ میں منعقد نہیں کیا گیا۔ یہ تقریب عام طور پر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں منعقد ہوتی تھی، لیکن وبائی مرض کی وجہ سے اسے تاخیر کا شکار ہونا پڑا۔ گزشتہ تین برسوں سے آسکر کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہورہی تھی۔ تاہم اس برس آسکر کی میزبانی کے فرائض کامیڈین وانڈا سائکس، ایمی شومر اور اداکارہ ریجینا ہال نے انجام دیے۔ Oscar 2022 Winners

ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا
ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا

اس بار بھارت کی جانب سے دستاویزی فلم رائٹنگ ود فائر نامزدگیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں تو کامیاب رہی لیکن وہ آسکر جیتنے میں ناکامیاب رہی۔ لیکن پاور آف دی ڈاگ، کوڈا ( CODA) اور ڈیون جیسی فلموں نے کامیابی حاصل کی۔ بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ جین کیمپیئن نے جیتا ہے، فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایک سائیکولوجکل تھرلر فلم ہے، جس میں بینڈکٹ کمربیچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جین کیمپئین نے دوسری بار آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ Oscar Best Best Actor and Actress Award


فلم کنگ رچرڈ کے لیے ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ وہیں دوسری جانب جیسیکا چیسشیئن کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ جیسیکا کو فلم دی آئیز آف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ ملا ہے۔

اسی طرح آسکر ایوارڈ 2022 میں بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ ٹرائے کاسٹر نے حاصل کیا، ٹرائے کاسٹر کو بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا ہے۔ وہیں بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ بھی فلم کوڈا کو دیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے چار افراد کے ارد گرد گھومتی ہے، جس میں خاندان کے تین فرد قوت سماعت سے محروم ہوتے ہیں۔وہیں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ آریانا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری کے لیے دیا گیا ہے۔

بہترین سینماٹوگرافی کا ایواڑد فلم ڈیون کو دیا گیا ہے۔دوسری جانب آسکر 2022 میں انکانٹو نے بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے اور بہترین اینی میٹڈ مختصر فلم کا ایوارڈ دی ونڈشیلڈ وائپر نے حاصل کیا ہے۔ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ ڈرائیو مائی کار کو دیا گیا ہے۔

دا کوئین آف باسکیٹ بال کو بہترین مختصر دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ ملا۔ وہیں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کی فلم ' دا لانگ گڈ بائے' کو لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ اس برس رض احمد آسکر جیتنے والے واحد مسلمان بھی بن گئے ہیں۔

وہیں سمر آف سول نے بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی زمرے کے لیے بھارت کی جانب سے بھیجی گئی فلم رائٹنگ ود فائر کو بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا، لیکن یہ فلم ایوارڈ جیت نہیں پائی۔

فلم ڈیون نے تین آسکر اپنے نام کیے ہیں۔ بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا آسکر 2022 ایوارڈ ڈیون نے جیتا۔ اس کے علاوہ ہینس زمر کو ڈیون کے لیے بہترین اوریجنل اسکور کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اتنا ہی نہیں ڈیون کو بہترین فلم ایڈیٹنگ کے آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ گلوکارہ بلی آئیلیش اور فنیاس او کونیل کو نو ٹائم ٹو ڈائی کے لیے بہترین آرجینل سانگ کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

فلم ڈیون کے علاوہ فلم کوڈا نے بھی 94ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں تین آسکر اپنے نام کیے۔ جہاں اداکار ٹرائے کاٹسر نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ وہیں کوڈا کو بہترین فلم کا آسکر 2022 ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے ساتھ بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی کوڈا کو دیا گیا ہے۔

آسکر 2022 کے تقریب کے موقع پر کہا کہ وہ اس گھڑی میں یوکرین کے ساتھ ہیں۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز نے یوکرین کے لوگوں کو ایک خصوصی پیغام دیا گیا۔ اکیڈمی ایوارڈز نے فلم گاڈ فادر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ فلم 2022 میں 50 سال مکمل کر رہی ہے۔ اس خاص موقع پر فلم میں مرکزی کردار اد کرنے والے اداکار ال پچینو اور رابرٹ دی نیرو بھی اسٹیج پر نظر آئے۔

Last Updated :Mar 28, 2022, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.