Saare Bolo Bewafa Song Release: بچن پانڈے کا تیسرا نغمہ ' سارے بولو بے وفا' ریلیز

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 1:02 PM IST

پچن پانڈے کا تیسرا نغمہ ' سارے بولو بے وفا' ریلیز

فلم 'بچن پانڈے' کا ایک اور گانا 'سارے بولو بے وفا' ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے میں اکشے کمار زبردست ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Saare Bolo Bewafa Song Release

اکشے کمار کی آئندہ فلم 'بچن پانڈے' 18 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی فلمی شائقین میں فلم کے لیے بے تابی بڑھا دی ہے۔ فلم کے دو گانے پہلے ہی ریلیز کردیے گئے ہیں اور فلم کا تیسرا گانا ' سارے بولو بے وفا' بھی آج یعنی سوموار کو ریلیز ہوگیا ہے۔ Bachchan Panday's song Saare Bolo Bewafa Release

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

گانے میں اکشے کمار کا ایک بار پھر دمدار انداز نظر آرہا ہے۔ اس گانے میں اکشے کمار، موسیقار بی پراک اور نغمہ نگار جانی کی جوڑی نے کمال کیا ہے۔ فلم کا دوسرا نغمہ 'میری جان میری جان' کو بھی موسیقار بی پراک نے گایا ہے۔

فلم کو ہولی کے موقع پر 18 مارچ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں اکشے کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا، پرتیک ببر اور ابھیمنیو سنگھ بھی نظر آنے والے ہیں۔

فلم 'بچن پانڈے' تمل فلم 'جگرٹھنڈا' کا ہندی ریمیک ہے۔ واضح رہے کہ سب سے پہلے یہ فلم کوریا زبان کی فلم ' ڈرٹی کارنیول' کے نام سے بنی تھی۔ اس کے بعد یہ تمل میں 'جگر ٹھنڈا' اور تیلگو فلم ' گڈلاکونڈا' نام سے ریلیز ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اکشے کمار رکشا بندھن، پرتھوی راج، گورکھا، بڑے میاں چھوٹے میاں، رام سیتو، او مائی گاڈ 2، مشن سنڈریلا، سیلفی جیسی کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ اکشے آخری بار فلم 'اترنگی رے' میں نظر آئے تھے، جس میں سارہ علی خان اور دھونش اہم کردار میں تھے۔

مزید پڑھیں: Meri Jaan Meri Jaan Song Out: فلم بچن پانڈے کا دوسرا نغمہ ' میری جان میری جان' ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.