ETV Bharat / sitara

اداکارہ نمی کے انتقال پر دلیپ اور سائرہ غمگین

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 5:24 PM IST

دلیپ کمار سے ان کا اچھا رشتہ رہا۔ انہوں نے آن، امر، داغ، اڑن کھٹولا، دیدار وغیرہ میں ساتھ کام کیا تھا۔

اداکارہ نمی کے انتقال پر دلیپ اور سائرہ غمگین
اداکارہ نمی کے انتقال پر دلیپ اور سائرہ غمگین

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ نمی بدھ کی شام ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ وہ 87 برس کی تھیں اور ایک عرصہ سے علیل تھیں اور ان کے انتقال کی خبر پر فلمی دنیا میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔ نمی کے انتقال سے ان کے خاندانی دوست دلیپ کمار اور اداکارہ بیوی سائرہ بانو بھی غمزدہ ہیں۔

دلیپ کمار کی ٹویٹر ہنڈل سے ایک ٹوئیٹ میں سائرہ بانو نے لکھا ہے کہ دلیپ صاحب اور میں پیاری نمی جی کے انتقال پر اسے اپنا ذاتی نقصان مانتے ہیں۔ نمی جی دلیپ صاحب سے ہمیشہ قریب رہیں۔میں ان کے اردو میں لکھے گئے خوبصورت خطوط کی عادی رہی ہوں۔ حالانکہ وہ مجھ سے کافی بڑی تھیں۔ انہوں نے میر ی والدہ نسیم بانو کے ساتھ کافی اچھا وقت گزارا۔نمی جی ہم آپ کو یاد رکھیں گے ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے ،امین ،یہ کہتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو امڈ پڑے ہیں۔ایسے افسانوی لوگ شاذونادر ہی ملتے ہیں۔

دلیپ کمار سے ان کا اچھا رشتہ رہا۔ انہوں نے آن، امر، داغ، اڑن کھٹولا، دیدار وغیرہ میں ساتھ کام کیا تھا۔

نمی کو راج کپور کی تلاش کہا جاتا تھا اور نواب بانو کا نام بدل کر نمی بھی انہوں نے رکھا تھا۔راجکپور نے انہیں فلموں میں کام کرنے کا پہلا موقع بھی دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.