ETV Bharat / sitara

دلیپ کمار اور سائرہ بانو لیجنڈ اور سدابہار فن کار ہیں: پدمنی کولہا پوری

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:21 PM IST

معروف اداکارہ پدمنی کولہا پوری نے آج جمعرات کو سوشل۔ میڈیا پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو کی ایک نایاب تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یاد کیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پدمنی کولہا پوری نے کہا کہ دونوں ان کے چہرے فن کار ہیں۔ پدمنی کولہا پوری 54 سال کی ہوچکی ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران ہر کوئی اپنی پرانی یادیں تازہ کررہا ہے۔

پدمنی کولہاپوری نے 97 سالہ دلیپ کمار اور 75 سالہ اداکارہ اہلیہ سائرہ بانو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ "میرے سب سے چہیتے اور پسندیدہ یوسف انکل اور چہتی سائرہ بانو سے گفتگو کرتے ہوئے نظرآرہی ہوں۔

پدمنی نے دلیپ کمار کے ہمراہ وداتا اور مزدور جیسی فلموں میں اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔ پدمنی کولہاپور ی نے مزید لکھا ہے کہ دونوں لیجنڈ اورسدا بہار ہیں اور انہیں بھلا یا نہیں جاسکتا ہے۔

تصویر میں یوسف انکل بڑی محبت سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.