ETV Bharat / sitara

اداکار شاہ رخ خان فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:20 PM IST

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔

اداکار شاہ رخ خان فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف
اداکار شاہ رخ خان فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔ شاہ رخ خان فلم پٹھان میں ایک جاسوس کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پاڈوکون، جان ابراہم اور ڈمپل کپاڈیا کے بھی اہم کردار ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم پٹھان میں سلمان خان خصوصی کیمیو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان بنیں گے 'پٹھان'

فلم پٹھان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے سے پہلے شروع ہوئی تھی۔ جیسے ہی مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا قہر شروع ہوا اور حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا تھا۔ تبھی یش راج بینر نے فلم کی شوٹنگ بھی بند کردی۔ اب کورونا کا قہر کم ہورہا ہے، جس کی وجہ سے میکرز نے پٹھان کے لئے دوبارہ شوٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.