Airtel Recharge plans Be Expensive: کیا ایئرٹیل کے ریچارج پلان مہنگے ہوں گے؟

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 12:18 PM IST

کیا ایرٹیل کے ریچارج پلان مہنگے ہوں گے؟

ایئرٹیل نے گزشتہ سال اپنے ریچارج پلان کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، تاہم رواں برس بھی ایئرٹیل کے ریچارج پلان میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ایرٹیل نے پچھلے سال کے آخر میں کچھ حلقوں میں اپنے ریچارج پلان کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم قیاس لگائے جارہے تھے کہ کمپنی جلد ہی دوسرے حلقے میں بھی اپنے پلان کو مہنگا کر سکتی ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ایسا نہیں کیا لیکن ٹیرف میں اضافے پر مسلسل کچھ نہ کچھ بیانات آتے رہتے ہیں۔

Airtel ہی نہیں بلکہ Vodafone ،Idea بھی موجودہ ٹیرف ریٹ کو کم رپورٹ کرتا رہا ہے۔ اب ایک بار پھر سے سنیل بھارتی متل نے اے پی آر یو کو بڑھانے کی بات کہی ہے۔ اوسط آمدنی پر بات کرتے ہوئے، بھارتی ایئرٹیل کے چیئرمین نے کہا کہ ماہانہ ARPU 300 روپے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 300 روپے ماہانہ کا ARPU بھی کم ہے کیونکہ صارفین ہر ماہ 60GB ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔

متل کے اس بیان کے بعد سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ 'کیا ریچارج پلان اب مہنگے ہوں گے۔ کمپنی نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ 5G لانچ ہونے کے بعد بھی کمپنی نے اب تک کسی بھی پلان کی قیمت میں اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ شاید Airtel صحیح موقع کا انتظار کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 'زیادہ تر علاقوں میں 5G سروس شروع ہونے کے بعد، کمپنی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس وقت ایئرٹیل کا اے آر پی یو انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے۔

اے آر پی یو کتنا ہے؟

مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی کے بارے میں بات کریں تو Airtel کا ARPU 190 روپے تک پہنچ گیا ہے، جو 200 کے قریب ہے۔ دوسری طرف، Jio کی فی صارف اوسط آمدنی 177.2 روپے ہی ہے۔ ووڈا فون اور آئیڈیا ان دونوں سے بہت پیچھے ہے۔ ایئرٹیل کے ایگزیکٹیوز پہلے بھی کئی مواقع پر ٹیرف میں اضافے کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کمپنی نے گزشتہ سال کے آخر میں دو حلقوں سے 99 روپے کے ریچارج پلان کو ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد صارفین کو اپنے سم کارڈ کو فعال رکھنے کے لیے کم از کم 155 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ ایرٹیل اپنے 5G نیٹ ورک کو مسلسل بڑھا رہا ہے۔ حال ہی میں، کمپنی نے دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں کو 5G جی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.