ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp Bans 29 Lakh Accounts واٹس ایپ نے 29 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:11 PM IST

واٹس ایپ نے 29 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی
واٹس ایپ نے 29 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس پر پابندی لگائی

واٹس ایپ نے بھارت میں 29 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے منگل کو شکایت پینل کمیٹی (GAC) کی شروعات کی۔ WhatsApp bans 29 lakh accounts in India

نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ نے جنوری کے مہینے میں بھارت میں 29 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی ہے۔ جو کہ نئے آئی ٹی رولز 2021 کی تعمیل میں پچھلے سال دسمبر میں ملک میں بلاک کیے گئے 36.77 لاکھ اکاؤنٹس سے بہت کم ہیں۔ یکم جنوری سے 31 جنوری کے درمیان، "2,918,000 واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ ان میں سے، 1,038,000 اکاؤنٹس کو فعال طور پر روک دیا گیا تھا،" کمپنی نے اس بات کو اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول میسجنگ پلیٹ فارم، جس کے ملک میں تقریباً 500 ملین صارفین ہیں، اسے جنوری میں 1,461 شکایتیں موصول ہوئیں تھی جس کے بعد اس نے 195 اکاؤنٹ پر کارروائی کیا۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا، "اس رپورٹ میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور WhatsApp کے ذریعے کیے گئے کارروائی کے ساتھ ساتھ ہمارے پلیٹ فارم پر بدسلوکی سے نمٹنے کے تفصیلات بھی شامل ہیں۔"

مزید پڑھیں:

اس درمیان لاکھوں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو بااختیار بنانے کے غرض سے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے منگل کو شکایت اپیل کمیٹی (GAC) کی شروعات کی، تاکہ مواد اور دیگر مسائل سے متعلق ان کے پریشانیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ آئی ٹی کی وزارت نے پچھلے مہینے تین شکایت اپیل کمیٹیوں (جی اے سی) کے قیام کی اطلاع دی تھی، جیسا کہ حال ہی میں ترمیم شدہ آئی ٹی رولز، 2021 کے تحت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.