ETV Bharat / science-and-technology

Indian Railways Data Hacked: بھارتی ریلوے کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر فروخت کیلئے دستیاب

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 10:37 AM IST

بھارتی ریلوے ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ ہیکرز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ریلوے کی اب تک کی یہ سب سے بڑی ڈیٹا ہیکنگ ہے۔

بھارتی ریلوے کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب
بھارتی ریلوے کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب

نئی دہلی: بھارتی ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ تقریباً تین کروڑ مسافروں کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ ہیکرز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ریلوے کی اب تک کی یہ سب سے بڑی ڈیٹا ہیکنگ ہے۔ اس سے قبل چین کے ایک ہیکر نے نئی دہلی کے ایمس کے تکنیکی نظام کو ہیک کیا تھا۔ اس نے پورے سرور کو کنٹرول کرلیا تھا، تاہم بعد میں سرور کو ہیکر کے قبضے سے واپس لے لیا گیا۔ سائبر کرمنلز کے ذریعہ چلائے جانے والے ایک فورم پر بھارتی ریلوے کا ڈیٹا فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔ Indian Railways data hacked, being sold on dark web

ایک ذرائع نے بتایا کہ ہیک کیے گئے ڈیٹا میں صارف کے نام، ای میل، موبائل نمبر، جنس، مکمل پتہ اور ان کی زبان کی ترجیحات شامل ہیں۔ ڈیٹا ان صارفین کا ہے جو انڈین ریلوے پورٹل سے ٹکٹ بک کرتے ہیں۔ ہیکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس سرکاری ای میل آئی ڈیز اور ان کے سیل فون نمبرز سمیت سرکاری افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔ Indian Railways data hacked, being sold on dark web

مزید پڑھیں:

بھارتی ریلوے نے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 2020 میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب بھارتی ریلوے ٹکٹ خریداروں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کا سرور بھی ہیک کر لیا تھا، اور ایمس دہلی سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی کرپٹو کرنسی کا مطالبہ کیا ہے۔ سرور ہیک ہوجانے کی وجہ سے تقریباً 3-4 کروڑ مریضوں کا ڈیٹا متاثر ہوا تھا۔ Server of Delhi AIIMS Remained Down

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.