ETV Bharat / jagte-raho

اتر پردیش: انصاف کےلیے ڈی ایم آفس کے باہر دھرنا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:08 PM IST

اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں بدمعاشوں کے خوف سے ایک بے گھر کنبہ ڈی ایم آفس کے باہر احتجاج کررہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اپنی جان دی دیں گے۔

raebareli
raebareli

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شاید محکمہ پولیس کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس ان کے دعوؤں کو سبوتاژ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ڈی ایم آفس کے باہر دھرنا

اتر پردیش پولیس کی ناکامی ظاہر کرنے والا ایک واقعہ رائے بریلی ضلع میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک کنبہ پولیس اسٹیشن میں انصاف نہ ملنے کے سبب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھنے کو مجبور ہیں۔

ڈی ایم آفس کے باہر بدمعاشوں سے تنگ ایک خاندان دھرنا دے کر انصاف کا مطالبہ کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

معاملہ تھانہ اونچاہار شہر کے بھاوی گاؤں کا ہے جہاں ایک شخص کو اس کے اپنے کنبے کے لوگ اسے آبائی زمین کے معاملے میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں اس نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو بھی زدوکوب کیا اور انہیں گاؤں سے بھگا دیا۔ جس کے بعد وہ گزشتہ دنوں سے اپنے ایک دیگر رشتہ کے گھر پر رہنے کو مجبور ہیں۔

جمعرات کے روز متاثرہ افراد کے کنبہ کے 9 افراد جن میں 4 خواتین اور بچے شامل ہیں ضلعی دفتر کے باہر دھرنا دینے کے لئے پہنچے۔

متاثرہ مہابلی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں یہاں سے بھی انصاف نہیں ملا تو وہ سب ڈی ایم آفس کے باہر ہی خودکشی کرلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.